Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کا آغاز ہوگیا
ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں 59 لیکچرار اور 76 نان ٹیچنگ سٹاف کی آسامیوں پر بھرتی ہونی ہے، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں پر ٹوٹل 6078 درخواستیں موصول ہوئیں ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان گجر کا کہنا ہے کہ بھرتی میں شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی زیر نگرانی امتحانات لیئے جارہے ہیں، امتحانات میں لوگوں کا اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا، تحریری امتحان سے ایک ماہ قبل ویب سائٹ پر سلیبس مہیا کیا گیا تھا۔
پنجاب کالج محمود کوٹ بوسن روڈ پر تحریری امتحان کا مرکز قائم کیا گیا ہے، 100 معروضی سوالات پر مشتمل یہ تحریری ٹیسٹ صبح 7 بجے شروع ہوگا۔
امیدوار کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے یونیورسٹی رجسٹرار دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔