Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی کی جیت
ایمرسن یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا، ایمرسن یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں184 رنز کا ہدف دیا، جس میں شازل خان نے 32 جبکہ حذیفہ سجاد 22 اور محمد عرفان نے 25 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں نمل یونیورسٹی صرف 144 رنز بنا پائی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
ایمرسن یونیورسٹی کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے ہادی نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور کپتان محمد خاور نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان (وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ) تھے، ان کے ہمراہ ندیم مشتاق (خزانہ دار ایمرسن یونیورسٹی)، پروفیسر محمد ظفر شیروانی، پروفیسر توقیر عباس کھوکھر اور ڈاکٹر ریحان موجود تھے ۔