Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن رمضان المبارک فلڈ لائٹ فٹبال کپ 2023 کا افتتاح

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی نے دوسرا سالانہ ایمرسن رمضان المبارک فلڈ لائٹ فٹثسال کپ 2023 کا باقاعدہ افتتاح چیف گیسٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے دست سے فیتہ کاٹ کر کیا۔

مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف ڈائریکٹر کالجز ملتان،جمیل کامران انٹر نیشنل ایمپائر بیس بال، قیصر عباس نمل یونیورسٹی ملتان، تھے۔

دوسرے سالانہ ایمرسن رمضان المبارک فلڈ لائٹ کپ 2023 میں MPS سکول ملتان، ایمرسن یونیورسٹی انٹر گرین، MNSUA ملتان، ایمرسن یونیورسٹی وائٹ ، ایمرسن یونیورسٹی لورز، پیسیفک کالج ملتان، اسپائر کالج ملتان، سنٹرل کالج ملتان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان سمیت 9 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔

اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر محمد ریحان RO ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر فراز یونس، ڈاکٹر محمد اشرف ملک ، واصف شیروانی ، حماد عباس، محمد شفیق، غلام عباس ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد میچوں کے خوبصورت مقابلوں سے محظوظ ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button