Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے طالب علم کا اعزاز

ایمرسن یونیورسٹی ملتان شعبہ کیمسٹری کے طالب علم قمر محی الدین نے پنجاب یونیورسٹی گجرات میں منعقدہ ادب سرائے آل پاکستان ڈیکلیمیشن مقابلہ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایمرسن یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔

یہ شاندار کامیابی ان کی غیر معمولی تقریری مہارت کو ظاہر کرتی ہے، قمر محی الدین نے اردو سینئر کیٹیگری میں پہلی پنچاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طور پر گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے، قمر کی شاندار کارکردگی شعبہ کیمسٹری اور جامعہ کے لیے مجموعی طور پر فخر کا باعث بنی ہے، جو کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے تحت مختلف شعبوں میں ہنر اور مہارت کو فروغ دینے کے لیے ادارے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

اس شاندار کارکردگی پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایمرسن لٹریری اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے پیٹرن جناب ناصر عمران اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر مقصود رضوی اور قمر محی الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کیا ایمرسن لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی اس طرح کی مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتی رہے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button