Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء کی کمشنر آفس آمد

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر کمشنر عامر خٹک نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وطن عزیز کی سلامتی و بقا سب سے اہم ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ تا قیامت قائم و دائم رکھے۔

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، نوجوان نسل اپنے حصے کا درخت لگائے، اس کی آبیاری کرے اور دوسروں کو بھی درخت لگانے اور پانی کا ضیاء روکنے بارے تلقین کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، واسا کو سڑک کی تعمیر کے بعد بحالی کا ٹاسک سونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں100, واسا کے 65 اور کارپوریشن کے 56 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں۔

شہر کے تمام 50 پارکوں میں بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تجاوزات کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دکان کی حدود سے باہر کسی کو بھی سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی خارجی راستوں کی تزین و آرائش کا انتظام کیا جارہا ہے۔

نشتر2، کارڈیالوجی جیسے میگا منصوبے کی تکمیل کیلئے خصوصی کاوش کی جارہی ہے۔

واسا کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، کوشش کررہے کہ واسا کو مستحکم کریں۔

کمشنر عامر خٹک سے طلباء و طالبات نے سوالات کئے۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آفتاب خان خاکوانی، انٹرنشپ کواڈینیٹر ڈاکٹر عمارہ عمر خاکوانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button