Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کی پوری کلاس فیل ہوگئی

زکریا یونیورسٹی نے ایمرسن یونیورسٹی کی بی ایس اکنامکس پوری کلاس فیل کردی ، طلبا کا احتجاج، سڑک بلا ک کردی ۔

تفصیل کے مطابق ایمرسن (کالج) یونیورسٹی کے بی ایس اکنامکس کے 5 ویں سمسٹر کے طلباء کا الحاق زکریا یونیورسٹی سے ہے۔

فائنل کے امتحانات میں 36 کی کلاس میں سے 28 بچے فیل ہوگئے، جس پر انہوں نے احتجاج شروع کردیا اور بوسن روڑ کو بلاک کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکنگ کرنے والوں نے طلباء پر ظلم کیا ہے۔ اس لئے خصوصی نمبر دئے جائیں۔

جس پر یونیورسٹی حکام نے ان کی درخواست کنٹرولر امتحانات کو فارڈ کردی، اس بارے میں ایمرسن یونیورسٹی کے کنٹرولر ڈاکٹر ابرار کا کہنا ہے کہ پیپر بنانے سےلیکر چیکنگ اور نتائج کے اعلان تک سارے کام زکریا یونیورسٹی نے کیے ہیں۔
ہم نے طلباء کے تحفظات ان تک پہنچادئے ہیں امید ہے میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔

اس بارے میں زکریا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے اساتذہ کو طلبا کے پرچے دکھا دئے گئے ہیں، جس میں طلبا کی غفلت پائی گئی ہے
مارکنگ بھی ٹھیک ہے ، اور وہ مطمیئن ہوکر واپس چلے گئے ہیں۔

اس بارے میں کنٹرولر ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ پرچوں کی چیکنگ اساتذہ نے کی ہے، جو کہ درست کی ہے ہمیں ان پر اعتمادہے ۔
ری چیکنگ کی سہولت ہے ری مارکنگ نہیں ہوسکتی۔

یہ دراصل تدریس کا ایشو ہے، ایمرسن یونیورسٹی میں کلاسز میں ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھایا گیا جس مضمون میں طلبا فیل ہوئے ہیں ان کو متعلقہ شعبے کے اساتذہ نے پڑھایا ہی نہیں ہے، اس لئے طلباء کا نہیں پڑھانے والے کا قصور ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button