Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں فکسڈ میڈیکل الاؤنس کا خاتمہ، وکلاء کی خدمات حاصل کرلیں گئیں
زکریا یونیورسٹی میں فکسڈ میڈیکل الاؤنس کے خاتمے اور سرکاری ریٹ نافذ ہونے کے خلاف ایمپلائز یونین کے سابق صدر ملک صفدر نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا، اور گزشتہ روز وکلا کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کےلئے بری خبر
ذرائع کے مطابق پہلے والے کیس میں یونین رہنما مرحوم نیاز لودھی، مرحوم قمر سعید اور غلام حر غوری پٹشنر تھے، دو رہنماؤں کے انتقال اور غلام حر غوری کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد کیس کی پیروی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے حکم امتناعی ختم ہوگیا، اور یونیورسٹی کو سرکاری ریٹ کے مطابق میڈیکل الاونس کاٹنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
جس پر یونین کے سابق صدر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس سے سکیل ایک سے لیکر 16 اور گریڈ 17 سے 21 کے تمام ملازمین اور افسر متاثر ہورہے ہیں ۔