ٹی20 ورلڈکپ فائنل : انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 138 رنز کا ہدف
میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیدیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کے اوپنرز ابتداء سے ہی مشکل کا شکار نظر آئے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
کپتان بابراعظم 32 اور شان مسعود 38 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 15، محمد حارث 8، شاداب خان 20، محمد نواز 5، محمد وسیم جونئیر 4، افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں محکمہ موسیمات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف
انگلینڈ کا اسکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں