Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں کرکٹ میچ کا انعقاد

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ انگریزی کے طلباء کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام صدر شعبہ انگریزی پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر جبکہ انتظامات پروفیسر سعید ناصر نے کئے۔

ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیکنڈ سمسٹر نے فرسٹ سمسٹر کو دو وکٹوں سے شکست دی ۔

تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یونیورسٹی میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے بچے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو ال پاکستان یونیورسٹیز بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا موقع دیا گیا ہے، جو ہمارے لئے اعزاز ہے۔

آخر میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈل دئیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button