Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

برطانوی شہری سوہن حلوے کی گرویدہ نکلے

انگلینڈ سے آئے شائقین کرکٹ سوہن حلوے بادام کے حلوے کے گرویدہ ہوگئے ، سات من حلوے کا آرڈ دے دیا۔

تفصیل کے مطابق ملتان اس وقت دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کررہا ہے، جس کو دیکھنے کےلئے انگلینڈ کے شہری بھی آئے ہوئے ہیں ۔

ملتان کی سوغات سوہن اور بادام کے حلوے کے شیدائی ہوگئے ہیں۔

ملتانی سوہن حلوے کی دھوم سن کر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان سوہن حلوے کی دکان پر پہنچ گئے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان نے پی ٹی وی کی ڈاکیو مینٹری بنانے کے لئے مقامی تیار ہونے والے سوہن حلوے کی مقامی دکان پر پہنچ گئے۔

انکا کہنا تھا تھا کہ انکا بادام کا حلوہ خاص طور پر نمبر ون بنتا جارہا ہے، انگلینڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سوغات کو بہت پسند کیا ہے۔

بتایا گیا ہے انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے 300 کلو گرام بادام کے حلوہ کا آرڈر بھیجا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button