Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : ایم فل میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 15سو سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق ایم فل سیشن 2023_25 میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کچہری کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں 15سو زائد طالبات نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ میرٹ کی پہلی سیڑھی ہے، ہم بہترین طالبات کے یونیورسٹی کے دروازے کھول رہے ہیں۔
یہاں وہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ بہترین ریسرچ کرسکیں گی، وائس چانسلر نے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر داخلہ آفس کی پوری ٹیم کی انتھک کوششوں کو سراہا، جبکہ امیدواروں اور ان کے والدین نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس دورے کے موقع پر وی سی کے ہمراہ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، چیئرپرسن داخلہ کمیٹی ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔

یونیورسٹی کی ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ نتائج کا اعلان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا، جبکہ حتمی میرٹ لسٹ کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق تمام داخلے جامعہ کے اعلان کردہ ہائٹر لرننگ پروگرام کے تحت خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طلباء کو دیئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی کے لئے انٹری ٹیسٹ آج یونیورسٹی میں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button