Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں انٹرپرنیورشپ بارے سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ اف جاب پلیسمنٹ کے زیر اہتمام انٹرپرنیورشپ اگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی وی سی ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔

پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایگزیبیشن مینجر سید زبیر اصغر اور بزنس ڈیویلپمنٹ مینیجر شاہد محمود نے انٹرپرنیورشپ آگاہی اور بزنس آئی ٹیز کے متعلق طلباء کو نئے ائیڈیاز افیشل طریقے سے کرنے کی پیشکش کی۔

جس پر (پی آئی ٹی بی) طلباء کو فنڈ ادا کر کے ان کے بزنس آئیڈیاش کو پروموٹ کیا جائے گا۔

جس پر وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس سیمینار سے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ بزنس ڈیویلپمنٹ کے ذریعے اپنے تمام تعلیمی اخراجات کو پورا کر سکتے ہیں، اور وقت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایک کامیاب بزنس مین ہو سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین پروفیسر محمد عثمان جان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان کی محنت اور جدید کوشش سے طلباء علم کو بہت بڑی آپرچونیٹی مل رہی ہے، اور اس سیمینار سے طلباء بہت کچھ سیکھیں گے، اور پروفیسر عثمان جان کی نے زیر نگرانی طلباء کے درمیان کمپٹیشن منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کے بزنس خیالات کو اچھے سے سراہا جائے

اس کے ساتھ پروفیسر عثمان جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار ایمرسن یونیورسٹی کے تمام طلباء علم کے لیے ہے، جو اپنے بزنس خیالات کو ایک ذریعہ کے تحت پورا کر سکتے ہیں، جس سے ان کا آنے والا کل خوشگوار ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button