Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم جاری
محکہ سکولز کے مطابق سوسائٹیز ماحولیاتی آلودگی سے بچاو اور سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گی، ماحولیاتی سوسائٹی کا سربراہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔
سموگ کے تدارک کیلئے تمام سکولوں میں اساتذہ کو فوکل پرسنز تعینات کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین روز میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
اس ضمن میں صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرکے رپورٹ تین روز میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔