Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سینڈیکیٹ میٹنگ کی صدرات کے لئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی ایمرسن یونیورسٹی ملتان امد

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنچاب ڈاکٹر فرخ نوید نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی چوتھی سینڈیکیٹ کی صدرات کی، جس میں یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائیننگ، الائیڈ ہیلتھ اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے مضامین کا اجراء، یونیورسٹی انڈونمنٹ فنڈ کا قیام، جس کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے ابتدائی طور ایک کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے، سرکاری قوانین کے مطابق نئے تعینات ہونے فیکلٹی ممبران کے لئے صحت کی سہولیات و مالی معاملات کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ نوید نے کہ اپنی مادر علمی میں ا کر وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کا ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، یقیناً اپنے نام اور روایات کی طرح ایمرسن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلباء کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈاکٹر فرخ نوید کو بتایا کہ یونیورسٹی نے جدید تقاضوں کے حامل مضامین میں کا اغاز کریا ہے، جس سے یہاں کے طلباء میں کے روشن مستقبل کے نئے دروازے کھلے گے، اس مقصد کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی تقرری کا عمل مکمل ہوچکا ہے، طلباء کے لئے فری انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ای روزگار سنٹر، ای لیب کا قیام الغزالی ہال کی تعمیر نو کی تکمیل اور سڑکوں کی مرمت کا کام آخری مراحل میں ہے۔

ڈاکٹر فرخ نوید نے وائس چانسلر کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا، ڈاکٹر فرخ نوید نے حال ہی میں قائم ہونے والے انوویشن سنٹر کا افتتاح کا جس کا مقصد طلباء میں جدید پروجیکٹس بنا کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

ڈاکٹر فرخ نوید نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں صاف و سر سبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button