ایمرسن یونیورسٹی میں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی یونیورسٹی میں فزکس، شماریات، پولیٹیکل سائنس، آئی آر، بائیو کیمسٹری، اردو، زوالوجی اور میڈیا اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ میں بورڈ آف سٹڈیز کا انعقاد ہوا، جس میں بی ایس چار سالہ پروگرام اے ڈی پی ، اے ڈی پی ایس دو سالہ پروگرام ایم فل ،اور پی ایچ ڈی کلاسز کے کورسز کی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے میڈیا اینڈ کمیونیکشن کی بورڈ آف سٹڈی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی میں 68 شارٹ کورسز کروا رہے ہیں اور بہت جلد ایمرسن یونیورسٹی برائے سال 2024-25 ایڈمیشن کا اشتہار جاری کرنے جا رہی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میڈیا کمیونیکشن سٹڈیز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔