Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ زون اے کی فاتح بن گئی

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں جاری انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ (ملتان بورڈ) 2024 کا فائنل میچ (ملتان زون) ایمرسن یونیورسٹی(انٹر) بمقابلہ پنجاب کالج کھیلا گیا۔

پنجاب کالج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اور مقررہ بیس اوورز میں 137 رنز بنائے، جس میں ذکااللہ نے 84 رنز بنائے۔ ایمرسن کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے کامران نے تین اور محمد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

ایمرسن یونیورسٹی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پنجاب کالج کو آخری اوور میں 7 وکٹوں سے شکست دی اور چیمپئن قرار پائی، محمد عبد اللہ نے 83 اور محمد احمد نے 36 رنز بنائے۔
پنجاب کالج کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے ذکااللہ اور عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایمپائرنگ کے فرائض جمیل کامران اور راجہ افتخار نے سر انجام دی، جبکہ سکورر اختر خان تھے۔

ٹرافی جیتنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ تقسیم کیے، اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد ظفر شیروانی کو مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button