Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سالانہ امتحانات قریب آتے ہی سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ کردی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں سوالیہ پیپرز تیار کرنے والے اساتذہ کو چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بہترین نتائج اور امتحانات کے بروقت انعقاد کیلئے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ تیاری کروائی جائے گی، اساتذہ اور طلبہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں گے۔

بچوں کو ٹیسٹ سیشن کے ذریعے سالانہ امتحانات کی تیاری کروائی جائے گی۔ رواں سال سالانہ امتحانات کا انعقاد مارچ میں ہوگا۔

تمام سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button