Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر بورڈز گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی
تعلیمی بورڈ ملتان کی میزبانی میں آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی، لاہور بورڈ رنر اپ رہا، جبکہ مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ کے کیمپس گراؤنڈ پر لیگ بنیاد پر منعقدہ ایونٹ میں فیصل آباد نے ملتان، لاہور اور مردان تینوں ٹیموں کو شکست دی۔
لاہور نے دو فتوحات کے ساتھ دوسری اور مردان نے ملتان کے خلاف اکلوتی کامیابی پا کر تیسری پوزیشن پائی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان مجاہد حسین بلوچ اور سپورٹس انچارج ملک نثار احمد نے انعامات تقسیم کیے۔