سرکاری کالجز کی ترقی پانے والی خواتین اساتذہ کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا، جعلی مراسلے نے کالجز میں تھرتھلی مچادی

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والی خواتین سنیارٹی نمبر 900 تا 1111 کے پوسٹنگ آرڈرز کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، جن کے جاری ہونے کی متعدد بار تاریخیں دی گئیں، تنگ آکر کسی ٹیچر نے پوسٹنگ آرڈرز کی فہرست سوشل میڈیا پر جاری کردی جو وائرل ہوگئی ، ترقی کی منتظر اساتذہ نے بھی بلا سوچے سمجھے فارورڈنگ شروع کردی۔
ترقی پانے والی خواتین نے پرنسپلز پر جوائننگ کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، کچھ پرنسپلز نے غیر مصدقہ لسٹ پر جب جوائنگ کروانے سے انکار کیا تو بد مزگی کے واقعات ہوئے۔
ایچ ای ڈی حکام کا کہناہے کہ ہم نے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو لکھا کہ ہم بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے آرڈرز جاری کرنا چاہتے ہیں، آپ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایسا کرنے کی اجازت لے دیں۔
اس مراسلے کے ساتھ ایک لسٹ لگائی، جو وائرل ہوگئی ابھی احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔