Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : ڈرائیور کے اعزاز میں تقریب

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور محمد ربنواز بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان، حافظ محمد قاسم نے کی سیکرٹری بورڈ, خُرم شہزاد قریشی مہمان خصوصی تھے، جبکہ تقریب میں عبدالرؤف کھوکھر، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، قاضی مُجیب الرحمٰن، محمد الیاس صدیقی، محمد منور پاشا، عبدالغفار فریدی، ملک نثار احمد،محمد یامین، ناصر عباس شمسی کے علاوہ ٹرانسپورٹ برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ربنواز نے اپنی زندگی کے 34سال خدمات سر انجام دی ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ہمیں لوگوں کی سہولت کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں۔ دفتر میں آنے والے سائلین/عوام الناس کے ساتھ انتہائی عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا کہ ربنواز نے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں، میری دُعا ہے کہ اللہ پاک ان کو آئندہ زندگی میں صحت و سلامتی کے ساتھ خوش و خُرم رکھے۔

ناصر حسین شمسی اور ملک نثار احمد نے بھی ربنواز کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین،سیکرٹری بورڈ اور آفیسران نے ربنواز ڈرائیور کو یادگاری شیلڈ،تعریفی سرٹیفکیٹ، پھولوں کا گلدستہ اور واجبات کا چیک دے کر پُر تپاک طریقہ سے الوداع کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button