جامعہ زکریا: وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے اعزاز میں رجسٹرار آفس نے الوداعی ظہرانہ دیا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب رجسٹرار آفس میں منعقد ہوئی، جس میں موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز- تمغہ امتیاز)، رجسٹرار زبیر خان، سیکرٹری وی سی امین انصاری، ایڈیشنل رجسٹرار محمد اعجاز، ڈپٹی رجسٹرار محی الدین، ڈپٹی رجسٹرار ملک نواز، ڈپٹی رجسٹرار خالد بن طالب اور دیگر آفیسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر منصور کنڈی کے خدمات کو سراہا گیا اور کیک کاٹا گیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر کنڈی کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں جو ذمےداری ڈی گئی، اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کی، کچھ خامیاں ہر ایک میں ہوتی ہیں، لیکن صاف نیت سے یونیورسٹی کی بہتری کےلئے کام کیا، دعا ہے موجودہ وائس چانسلر اس ادارے کو کامیابی سے چلائیں ۔