Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ بشیر کے اعزاز میں تقریب

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی پروفیسر سابق چیئرپرسن ڈاکٹر عقیلہ بشیر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر عقیلہ بشیر مدت ملازمت پوری گزشتہ روز پوری ہوگئی، یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ میں مقبولیت رکھنے والی ڈاکٹر عقیلہ کو اساتذہ نے خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی، اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عقیلہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں گزار وقت یادرہے گا، خصوصا خواتین اساتذہ کی طرف سے ملنے والی سپورٹ نے ان کو ہمیشہ مضبوط بنایا، جس کی وجہ سے وہ ایک اہم دور کے ان لمحات میں عزت کے ساتھ اپنی اننگز کا ختم کررہی ہوں۔

اس موقع پر خواتین اساتذہ نے ان کو پھول اور تحائف بھی دئے ، آج ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر شعبہ اردو میں تقریب منعقد ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button