Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے کسان کنونشن کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ فارم جلالپور پیروالا پر شعبہ فلاحت کے زیر اہتمام گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور محکمہ زراعت توسیع مل کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار 3 من بڑھائیں گے۔

پچھلے سال بھی ملتان ڈویژن کی 37من فی ایکڑ پیداوار رہی جو کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ تھی۔

آج بھی ریسرچ فام پر زرعی سائنسدان تربیت فراہم کر رہے ہیں کہ وہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار کس طرح بڑھا سکتے ہیں۔آج کے دور میں گندم کی پیداوار اور کاشت ایک منافع بخش ہے ، اور کسان بھائی گندم جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کاشت کریں۔

مزید کہا کہ کسانوں اور عوام کی خدمت اور ان کے لیے فلاحی کام زرعی یونیورسٹی ملتان کی اولین ترجیح ہے۔

زرعی یونیورسٹی کی تمام مشینری کسانوں کے لیے فری موجود ہے۔

اس موقع پر پروفیسر شفقت سعید نے کہا کہ یونیورسٹی کے 1250 طلباء گندم اگاؤ اور فی ایکڑ پیداوار بڑھاؤ میں پنجاب حکومت اور ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

محکمہ زراعت توسیع کے ڈائریکٹر شہزاد صابر نے کہا کہ ہمیں اس سال پچھلے سال سے زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کرنی ہے۔

اس کیلئے ہمیں بروقت فصل کاشت اور منظور شدہ بیج استعمال کرنا چاہیے۔اس سے ہم اپنی اوسط پیداوار 40 من فی ایکڑ لینے کے قابل ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر عبدالغفار نے کہا کہ ہمیں گندم کی جلد از جلد بجائی کر کے موسمی حالات کے مطابق گندم کو کاشت کرنا چاہیے، مزید گندم کی بیماریوں اور ان کے تدارک کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر ارسلان نے کسانوں کو متوازن کھادوں اور جڑی بوٹیوں کی روک تھام کے بارے میں تربیت دی۔

آخر میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی ایجاد کردہ مشینوں(کاٹن سٹاک پلر اینڈ شرایئڈر) اور (ہائی ایفیشنسی سیڈ ڈرل ) کو ریسرچ فارم پر چلا کر کاشت کاروں کو دکھایا ، اور گندم کی کھیلوں پر کاشت کی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر فہیم نواز، ڈاکٹر مبین، علی رضا عباسی ،عابد رضا,اظفر شاہ گیلانی سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button