زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں من پسند طلباء کو اضافی نمبر دینے کا انکشاف
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی آدھی کلاس کو کم نمبر دینے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں طلباء و طالبات نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شعبہ انگریزی کے پیپر مورفولوجی اور نحو جو میڈم عابدہ نورین پڑھاتی ہیں میں بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے، یہ پیپر 52 طلباء و طالبات نے دیا مگر سوائے چند من پسند طلباء کہ سب کو ایوریج سے بھی کم نمبر دئے گئے۔
احتجاج پر کچھ طلباء کے پیپر ری چیک کرکے ان کے نمبر کو بہتر بنا دیا گیا جبکہ دیگر کو ٹال مٹول سے کام لیکر ٹرخا دیاگیا، جس سے غیر منصفانہ نتائج سامنے آئے ہیں، جن طلباء کے پیپر دوبارہ چیک گئے ان میں ثابت ہوا کہ ٹیچر نے پیپر ٹھیک سے چیک نہیں کئیے۔
یہ سراسر غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے طلباء بہت پریشان ہیں۔
انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر ذمہ دار استاد کو معطل کرکے انکوائری کروائی جائے اور طلباء وطالبات کو انصاف فراہم کیا جائے ۔