Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے گریڈنگ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کردیا

ایف جی بورڈ پاکستان کا پہلا ایجوکیشن بورڈ بن گیا جو انٹر اور میٹرک کے امتحانات میں گریڈنگ سسٹم شروع کررہا ہے، 2023 کے امتحانات پر لاگو ہوگا جو رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا وہ جی پی اے میں جاری کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق گریڈنگ کےلئے جو فارمولا ترتیب دیاگیا ہے ،اس کے مطابق اے پلس پلس 95سے 100 فیصد والے نمبروں کےلئے ہوگا، اور اس کی جی پی اے 5 ہوگی۔

اے پلس 90سے 94والوں کو ملے گا، جی پی اے 4.7 ہوگی، اے گریڈ 85 سے 89 کےلئے ہوگا جس کی جی پی اے3.4ہوگی ۔

بی پلس پلس 80سے84فیصد کو ملے گا، جی پی اے 4 ہوگی، بی پلس 75سے79فیصد کو ملے گا ، جس کی جی پی اے 3.7ہوگی ۔

بی گریڈ 70سے 74فیصد والے کو ملے گا ، جی پی اے 3.3ہوگا، سی گریڈ 60سے69 فیصد کو ملے گا، جس کی جی پی اے 3 ہوگی۔

ڈی گریڈ 50سے 59فیصد کو ملے گا، جی پی اے 2 ہوگا ، جبکہ ای گریڈ 40سے49فیصد کو ملے گا، جس کی جی پی اے ایک ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button