Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ترقی پانے والی خواتین اساتذہ کو اینٹی کرپشن این او سی جاری نہیں کیا جاسکا

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 901 تا 1111 تک کی پرموشن کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی، جو منظوری کے بعد واپس محکمہ سروسز موصول ہو چکی ہے، مگر انہیں فوری طور پر پوسٹنگ کے لیے نہیں بھجوایا جا سکا، جس کی وجہ سے اینٹی کرپشن سے کلیئرنس نہ ملنا ہے ، جب تک تمام خواتین کے کیس کلئیر نہیں ہیں، اور این او سی کے بغیر منٹس پوسٹنگ کے لیے جاری نہیں کیے جا سکتے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کہ این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ اساتذہ کو شناختی کارڈ نمبرز کا غلط اور نادرا ڈیٹا سے مماثلت نہ ہونا ہے، تاہم اب ڈی پی آئی آفس اعداد و شمار اکھٹے کر رہا ہے، جو مہیا کر دینے کے بعد اینٹی کرپشن این او سی جاری کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button