ایف جی سکولز ( کینٹ اینڈ گریژن) ملتان ریجن کے سکولز میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کا انعقاد
ایف جی سکولز ( کینٹ اینڈ گریژن) ملتان ریجن کے سکولز میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن منعقد ہوئے ، اس میں بچوں نے ہیڈ بوائے /گرلز ، پریذیڈنٹ برائے سپورٹس/ ڈسپلن/لٹریسی ,کلا س ری پریزینٹیٹو اور ہاوس کیپٹن کے الیکشن میں حصہ لیا۔
سکول انتظامیہ کی طرف سے امیدواروں کو اپنی الیکشن مہم بھرپور اور منظم طریقے سے چلانے کی اجازت دی گئی، اور الیکشن کے ہر مرحلے پر بچوں کی رہنمائی بھی کی ، اس مثبت سر گرمی کی وجہ سے سکول کے تمام بچوں میں جوش و خروش نظر آیا ۔
اس الیکشن کا مقصد بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں ، جمہوری رویے اور باہمی تعلقات کی بہتری، کمیونیکیشن سکلز اور بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر( ایف جی ای آئی ( کینٹ اینڈ گریژن) ملتان ریجن) نے سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کی خود مانیٹرنگ کی۔
ایف جی ای آئی ( کینٹ اینڈ گریژن) کے ڈائریکٹر جنرل کے ویژن کے مطابق ان الیکشنز کے ذریعے طلباء و طالبات میں لیڈرشپ خصوصیات اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوں گی، اور یہ معاشرے، خاندان اور پھر ملک کے لئے ایک مفید شہری بن کر سوسائٹی کا حصہ بنیں گے۔