Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایف جی سکولوں کا عید کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے عید الفطر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام سکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات رمضان المبارک کے آخری ہفتے یعنی 17 سے 20 اپریل تک دی جائیں گی،اس کے علاوہ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلبا کو عید الفطر کی مد میں مزید تعطیلات دی جائیں گی جو کہ 21 یا 22 اپریل کو متوقع ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے سالانہ امتحانات، داخلوں اور میٹرک ایف ایس سی کے پری بورڈ امتحانات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button