Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایف جی ای آئی ملتان ریجن کی شاندار کارکردگی

ایف جی ای ائی (کینٹ /گریژن) آل پاکستان سپورٹس ٹورنامنٹ میں ملتان ریجن کی باسکٹ بال ،ہاکی، اور رسہ کشی کی ٹیموں نے فائنل میچ جیت لئے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان ایف جی ائی کینٹ گریژن کے زیر انتظام سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن، لاہور ریجن، ملتان ریجن، گجرانوالہ ریجن، کوئٹہ ریجن،پشاور ریجنز کراچی ریجن، واہ کینٹ ریجن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ایف جی پبلک سکول نمبر -1 بوائز ملتان کینٹ کی باسکٹ بال ٹیم نے راولپنڈی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا،، ایف جی بوائز ہائی سکول نمبر -2ملتان کینٹ کی ٹیم نے رسہ کشی کا فائنل اپنے نام کیا۔

ایف جی پبلک سکول نمبر -1 بوائز اوکاڑہ کینٹ کی ہاکی ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا۔

میجر خرم شہزاد جی ایس او ٹو ایف جی ای ائی ملتان ریجن نے غلام اکبر پرنسپل سکول نمبر -1 چوہدری محمد سرور پرنسپل سکول نمبر -2 اورنگزیب چشتی پرنسپل سکول نمبر-1 اوکاڑہ ، ریجنل سپورٹس سیکرٹری عشرت حسین بھٹی پرنسپل ایف جی پبلک سکول ملتان کینٹ کی کاوشوں کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیل طلباء کی شخصیت میں مثبت کردار اداکرتے ہیں، اور کھیلوں کے نتائج بتاتے ہیں کہ ملتان کے سکولوں میں معیاری تعلیم دی جارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button