Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کے 10برس پورے ہونے پر تقریبات انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی

ترجمان کے مطابق ملتان کی قدیم درس گاہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی 10سالہ تقریبات میں فیکلٹی اور ایڈمن کے افراد کےلئے ایونٹس بھی رکھے گئے ہیں سپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی طرف سے 6 گیمز کے انعقاد کی منظوری دی گئی جن میں کرکٹ ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، میوزیکل چیئر، رسہ کشی اور تین ٹانگی ریس شامل ہیں۔

ان گیمز میں شرکت کے خواہشمند اساتذہ اور ایڈمن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 دسمبر تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔

جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تقریبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یادگار موقع پر ہم اپنی یونیورسٹی کی دس سالہ تقریبات منارہے ہیں، سب لوگوں کو ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، یہ سوشل ملاپ کا ایک شاندار موقع ہے، اس پر ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی شخصیات کو ان تقریبات کا حصہ بنائیں تاکہ وہ بھی اپنا ماضی پھر سے زندہ کرسکیں اور خوشی کی لمحات میں ہمارے ساتھ جی سکیں ۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ،تمام انتظامی افسران موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button