Breaking NewsNationalتازہ ترین
پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول کی ٹیبلٹ اور سیرپ کی قیمت 2 روپے 35 پیسے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا حکومت نے پیرا سیٹا مول ایکسٹرا، سیرپ کی قیمت بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت دو روپے 75 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔