Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں لاکھوں کے گھپلے

زکریا یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں خلاف قانون لاکھوں روپے کی کتب اور دیگر اشیاء کی خریداری کا انکشاف، فنانس ڈیپارٹمنٹ بھی لاعلم رہا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں بجٹ کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق آکشن کمیٹی اور اکاؤنٹس شعبہ کی اجازت کے بغیر اشیاء خریدی اور مرمت ظاہر کرالی گئی ، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب کیس ادائیگی کےلئے خزانہ آفس آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیف لائبریرین فضل الہی کی طرف سےڈیفنس سیکشن بھی ختم کر دیا گیا ہے، اس سیکشن کی قیمتی کتب بھی الگ کرکے رکھی گئی ہیں۔

لائبریری میں مہنگی کتب خریداری کی گئی ہیں، جو ٹینڈرز اور بغیر کے گئی، جبکہ ٹوٹے ہوئے فرنیچر کو بھی مرمت کروانا ظاہر کیا گیا ہے۔

اس بارے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کسی بھی متعلقہ شعبے کی طرف سے تحریری شکایت پر ایکشن لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button