پہلا عبدالحمید خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
پہلا عبدالحمید خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ظفر خان شیروانی ڈاریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ آباد رکھنا صدقہ جاریہ ہے، کیونکہ گراؤنڈ میں آنے والا نوجوان ہر قسم کی برائی سے دور رہتا ہے، اور اولین سپورٹس اپنے قیام سے ابتک یہ فریضہ سر انجام دیتی آرہی ہے، اس موقع پر بانی کلب محمد جمیل کامران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دریں اثنا پہلے میچ میں خداداد جمخانہ نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 179رنز بنائے، صہیب اکرم 76 اور جنید اقبال نے 60 رنز ناٹ آوٹ یاسر بٹ 25 رنز بنائے اولین ینگسٹر کی طرف سے سالم نے دو فہد اکمل اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے اولین ینگسٹر پانچ وکٹ کے نقصان پر 137رنز بنا سکی، آصف گیلانی 34 مخدوم سبحان 33 یاسر بزدار 26 اور فہد اکمل نے 25 رنز بنائے، خداداد جمخانہ کی طرف سے محمد اقبال صہیب اکرم محمد بلال اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو 42رنز سے کامیابی دلوائی۔
دوسرے میچ میں غالب جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر153رنز بنائے اظہر 38 حماد خان 35اور فرحان علی نے 20 رنز بنائے فرینڈز کلب کی طرف سے عبدالرحمن سجاد حسین اور محمد اکبر نے دو دو وکٹ حاصل کیں ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے فرینڈز کلب 97 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی، شعیب علیم 38شازل نے بیس رنز بنائے غالب جمخانہ کی طرف سے فرحان علی نے چار جبکہ اویس اور رافع گیلانی نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
محمد جمیل کامران ارشاد سونی محمد آصف منظور لطیفی ایمپائر جبکہ عماد حسن اور سبحان عالم سکورر تھے۔