Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ شروع ہوگیا، ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

17 لاکھ روپے مالیت کا شطرنج میلہ شروع ہوگیا، پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلے دون تین راؤنڈ کھیلے گئے۔

ترجمان کے مطابق ماسٹر کیٹگری میں سخت مقابلے میں دیکھنے میں فیڈے ماسٹرز کو زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، سینئر کھلاڑی تنویر گیلانی اس وقت آدھا پوائنٹ کھو بیٹھے جب اختر حسین نے کوائن اور رخ کے کمبینیشن سے ان کے بادشاہ کو ریپٹ پیٹرن پر مجبور کردیا۔

تیسرے راونڈ کے اختتام پر محمد شہزاد تین پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں، جبکہ صابر خان دوسرے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے فیڈے ماسٹر محمد وقار تیسرے ، کوئٹہ کے محمد ایوب چوتھے اور ملتان کے سبط علی 5ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب کیٹگری میں طاہر مصطفیٰ اپنے تین میچ جیت کر تین پوانٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ واجد محمود، عبداللہ واہلہ ،ظہور احمد، عمر حفیظ ، ارسلان اختر اور محمد ثقلین بھی اپنی تین پوانٹس کے ساتھ ایگریگیٹ نمبرز کے ساتھ بالترتیب دوسرے ، تیسرے چوتھے 5ویں ، چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ دیگر 28 کھلاڑی دو پوانٹس کے ساتھ مقابلے میں موجود ہیں۔

اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب چیس ایسوسی کے جنرل سیکرٹری اور ٹورنامنٹ آرگنائزر راجہ گوہر نے کہ جنوبی پنجاب شطرنج میلے کا مقصد شطرنج کی مہارت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے اور جنوبی پنجاب کے پہلے سے محروم علاقے میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

پہلی بار ہم نے ماسٹرز، جنوبی پنجاب شائٹرز، خواتین اور انڈر 14 سمیت متعدد کیٹیگریز متعارف کرایا، کھلاڑیوں کے جوق درجوق شرکت نے ہمارے ٹارگٹ کو آسان کردیا، اور ہم نے یا ٹیلنٹ سامنے لانے میں کامیاب ہوئے، مستقبل قریب میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کل بروز اتوار دوسرے روز کھیل کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا، کلاک آن کردئیے جائیں گے جبکہ اختتامی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد عاشق ربانی ہوںگے، جبکہ مہمان اعزاز صدر شطرنج ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر نعیم روف ہوں گے۔

تقریب می پاکستان سپورٹس بورڈ ، پاکستان شطرنج فیڈریشن کے عہدیداروں اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسر بھی شرکت کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button