Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا؛ آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن : گروپ کا سربراہ ہی لوٹا بن گیا

آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں ممبر سینڈیکیٹ کے زیر سایہ فلور کراسنگ، ایک گروپ کا سربراہ لوٹا بن گیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نیا موڑ آگیا، طویل عرصے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ آفیسرز ایسوسی ایشن کے لئے سلیکشن نہیں الیکشن ہوگا۔

دو گروپ آمنے سامنے آگئے، فرینڈز گروپ جس کے سربراہ ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق ہیں نے الیکشن کے لئے قانونی جنگ کی، جس پر آفیسرز کی بڑی تعداد ان کے ساتھ مل گئی، مگر ایک ممبر سینڈیکیٹ کی مداخلت اور کچھ دینے کی یقین دہانی پر گروپ کے سربراہ کامران تصدق مخالف گروپ کے ساتھ چلے گئے اور نائب صدر کا عہدہ لیکر الیکشن سے دستبردار ہوگئے، اس طرح الیکشن میں اب ایک ہی گروپ زکرین آفیسرز الائنس رہ گیا جو بلا مقابلہ جیت جائے گا۔

ذرائع نے اس تبدیلی کو آفیسرز کے ایک نجی گروپ جی 10 کے لئے ایک دھچکا قرار دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button