Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی : شعبہ سیاسیات میں فوڈ فیسٹول منایا گیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات وبین الاقوامی تعلقات میں فوڈ فیسٹیول انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔

وائس چانسلر نے سربراہ شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات پروفیسر محمد عثمان جان کے ہمراہ طلباء کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا۔

طلباء نے روایتی کھانوں سرسوں کا ساگ، ڈولی روٹی، کڑی پکوڑا،بریانی، گول گپوں کے علاوہ فاسٹ فوڈز، سینڈوچ، سپیگٹیز، برگرز،رشین سلاد،کافی و فالودہ آئسکریم سٹالز پر سجائے، اور مہمانوں کی مزیدار کھانوں سے تواضع کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ طلباء نے روایتی، مزیدار اور لذیذ کھانے بنا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے، یونیورسٹی میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا۔

سربراہ شعبہ سیاسیات پروفسیر عثمان جان نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔

فوڈ فیسٹیول کے موقع پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور مزیدار کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button