Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: ایمرسن یونیورسٹی میں فوڈ میلے کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی میں طلباء کے مابین فوڈ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔

اس میلے کا مقصد طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دوران تعلیم روزگار کمانے کے ذرائع کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ اج کے دور میں طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ روزگار کما کر اہنے والدین کا ہاتھ بٹائیں تاکہ وہ خاندان کے ساتھ ملک و قوم کے لئے مفید کرادر ادا کر سکیں۔

میلے میں شعبہ انگریزی کی مختلف کلاسز کے طلباء کے مابین بہترین ڈش کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کی خاص ڈش ثوبت کوخاص طور پر سراہا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے شعبہ انگریزی کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر اور اس تقریب کے منتظمین پروفیسر ڈاکٹر سعید ناصر، پروفیسر زرباب مظہر اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button