Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فوڈ پروڈکٹس کے مقابلہ جات کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے”پاکستان میں خوراک کا بحران” کے موضوع پر ہونے والی 32ویں کانفرنس کے دوران فوڈ پروڈکٹس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلہ جات کا بنیادی مقصد فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کے طلباء وطالبات میں نئی طرز کی فوڈ پروڈکٹس اور ان کی تیاری کمرشلائزیشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

مقابلے میں پاکستان بھر سے 25 ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے کسٹمرز کے لیے کمرشلائزیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسی فوڈ پروڈکٹس تیار کی ، جو غذائی اور منفرد ہونے کے اعتبار سے بے مثال تھیں۔

مقابلہ جات کے ججز نے تمام پروڈکٹس کو ہر لحاظ سے جانچنے کے بعد زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم کو پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔

مقابلے میں دوسری پوزیشن ہمدرد یونیورسٹی جبکہ تیسری پوزیشن لیہ یونیورسٹی کے طلباء نے حاصل کی۔

مستقبل میں بھی ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زرعی یونیورسٹی ایسے مقابلے کروانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ طلباوطالبات میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر عمرین ناز، ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر ندا فردوس موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button