Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کے بلوں میں ریلیف شدہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ وصول کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے میپکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں ریلیف شدہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

بتایاگیاہے کہ حکومت نے بجلی کے صارفین پر بوجھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا، موخر کئے گئے ایف پی اے کی وصولی شروع کی جارہی ہے ۔

اکتوبرکے بلوں میں ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی پہلی قسط جاری ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف پی اے کی پہلی قسط ایک روپیہ چونسٹھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے چارج کی جائیگی، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج پر جی ایس ٹی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی علیحدہ چارج کی جائیگی۔

ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرعارضی ریلیف ختم کرکے وصولیاں ہوں گی، حکومت نے جون میں نو روپے نواسی پیسے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عارضی ریلیف دیا تھا ،جس کا اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔

لیکن رواں ماہ سے مذکورہ چارجز وصول کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button