Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے، حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

ایف پی یس سی کے مطابق 13008 امیدواروں ہے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، تاہم محض 401 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے ہیں، جن میں سے وایوا اور فائنل میڈیکل کے بعد حتمی طور پر 386 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 210 امیدواروں کی وفاقی حکومت کے تحت گریڈ 17 میں تقرری کی سفارش کی ہے۔

سرِ فہرست 10 امیدواروں میں سے عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری اوکاشہ ابرار رانا تیسری، مریم زاہد چوتھی، ثناء اعجاز پانچویں، حارث علی ورک چھٹی، ماہ رخ ملک ساتویں، محمد حسنات امان آٹھویں، سہیل امان، علیزہ دسویں پوزیشن پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

لیکن پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عادل ریاض، پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ثناء اعجاز اور ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی ماہ رُخ سمیت متعدد کامیاب امیدواروں کا نتیجہ طبی بنیادوں پر مؤخر کرتے ہوئے میڈیکل کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button