سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کے ریکارڈ میں بھی فراڈ پکڑا گیا
صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی نے سکولوں کی کاکردگی کا پول کھول دیا، انرولمنٹ سکیم بھی فکس نکلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلباء کی انرولمنٹ کی گئی ہے، جس کی نشاندھی کے بعد ڈیٹا کی درستگی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ایم آئی یو نے فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کیلئے احکامات جاری کردئیے۔
سکول شماری سے قبل آن لائن ڈیٹا کی درستگی کیجائے گی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر تک سکولوں کے آن لائن ریکارڈ کا ڈیٹاء درست کیا جائے۔
تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سکول کی سطح پر ڈیٹا چیک کرنے کے بعد ریکارڈ کی درستگی کا سرٹیفکیٹ جاری کریں گی۔
تمام سی ای اوز سرٹیفکیٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو جمع کروائیں گے۔ سکول شماری میں غلط ڈیٹا کا انکشاف ہونے پر متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان ذمہ دار ہونگے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کا آغاز دسمبر میں کیا جائے گا۔