Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فری سپوکن انگلش لینگوئج کلاسز کا ای لائبریری ملتان میں آغاز

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے موسم گرما کی تعطیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور سٹوڈنٹس کے لیے بہاوٴ الدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی ہدایت پر فری انگلش سپوکن لینگویج کلاسز کا آغاز کردیا ہے۔

فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق آج کل کے جدید طور میں انگلش لینگویج بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

ہمارے نوجوان کھلاڑی جب انٹرنیشنل سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کو وہاں اپنے جذبات کو بیان کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان بغیر کسی فیس کے فری سپوکن انگلش کلاسز کا آغاز کررہی ہے ، جس میں انگلش لینگویج کو نامور ماہر پروفیسر اعظم صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے ایک گھنٹہ ان سٹوڈنٹس کو فری سروسز مہیاء کریں گے۔

اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان جبکہ عدنان خان منتظم ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button