Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی (سیکھو رزق حلال کی خاطر) بارے سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے طلباء میں رزق حلال کمانے کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء میں رزق حلال کمانے کے طریقے و تربیت دینا تھا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ پچھلے سال ہمارا ماٹو اور مشن (سیکھو رزق حلال کی خاطر) تھا، جس کے نتیجے میں ہمارے بہت سے طلبا اس قابل ہوئے کہ وہ اپنے لئے آن لائن کاروبار کے ذریعے معقول روزگار کمانے کے قابل ہو سکے، اس سال ہم نے اس کو مزید ترقی دیتے ہوئے (کماؤ آج سے رزق حلال) میں بدل دیا ہے، جس کا مقصد طلباء میں پہلے دن سے ہی رزق حلال کمانے کے قابل بنانا ہے، اس ٹریننگ کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پہلے سمسٹر کے طلباء بھی کمانے کے لائق ہو جائیں۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا ہر طالب علم باعزت اور حلال رزق کمانے کے قابل ہوسکیں ۔

ڈائریکٹر ٹریننگ پروفیسر عثمان جان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے تحت ہماری کوشش ہے کہ ہمارا طالب نہ صرف خود رزق حلال کمائے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی تربیت دے سکے، اور وائس چانسلر صاحب نے یہ وعدہ کیا ہے کہ جو بھی طالب علم ایمرسن یونیورسٹی کے ساتھیوں کو تربیت دے گا، یونیورسٹی باقاعدہ اسے اس کا اعزازیہ دے گی۔

ٹریننگ سے سبطین آصف مینیجر پنچاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور کامران مصطفیٰ گیلانی ماسٹر ٹرینر جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے ادا کئے۔

ورکشاپ میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button