Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، حکومت کا یوٹرن، بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف شدہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اکتوبرکے بلوں میں ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی پہلی قسط جاری ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف پی اے کی پہلی قسط ایک روپیہ چونسٹھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے چارج کی جائیگی، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج پر جی ایس ٹی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی علیحدہ چارج کی جائیگی۔

ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرعارضی ریلیف ختم کرکے وصولیاں ہوں گی، حکومت نے جون میں نو روپے نواسی پیسے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عارضی ریلیف دیا تھا، جس کا اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔

لیکن رواں ماہ سے مذکورہ چارجز وصول کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button