Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا 5واں کانووکیشن کی تیاریاں مکمل ،ریہرسل میں طالبات اور اساتذہ کی شرکت

ویمن یونیورسٹی کا 5واں کانووکیشن آج متی تل کیمپس میں ہوگا، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

انتظامی کمیٹیوں کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی، جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ،کنٹرولر ڈاکٹر حنا علی اور تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، طالبات کو سیٹنگ ارینجمنٹ کے بارے میں بتایا گیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسپلن برقرار رکھتے ہوئے کانووکیشن کے تقدس کا خیال رکھیں گی، اور نام پکارنے پر ہی سیٹ سے اٹھیں گی ۔
کانووکیشن کے اختتام پر ہدایت کے مطابق ہال سے باہر جائیں گی ۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی نے بتایا کہ اس تقریب میں چارسالہ بی ایس پروگرام کے سیشن 2018-22 اور سیشن 2020-22جبکہ پی ایچ ڈی سیشن 2014 تا2021 تک تمام سکالرز میں ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی ، مجموعی طور پر 1247طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقیسم کئے جائیں گے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ مرکزی تقریب کے بعد گورنر پنجاب یونیورسٹی میں تعمیر ہونے والے ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس ہال کا افتتاح کریں گے ، اور پھر اساتذہ کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے اور یونیورسٹی کے کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button