Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلیف کے لئے سوئی گیس ملتان کی سو ٹیمیں متحرک

سوئی گیس ملتان ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ایک سو سے زائد فیلڈ ٹیمیں کام کر رہی ہے، جبکہ سوئی ناردن ملتان میں 6 لاکھ پندرہ ہزار سے زائد صارفین کو خدمت مہیا کر رہا ہے۔
وہ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف انجینئر آپریشنز سید حسین ظفر. چیف انجینئر راشد اسحاق. ڈپٹی چیف ایڈمن ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ ایڈمن سپریڈنڈنٹ اشفاق راجپوت ایڈمن سپریڈنڈنٹ اینڈ ایڈیشنل جوائنٹ برانچ سیکرٹری سید احمد کاشف بھی موجود تھے ۔

جنرل مینیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون نے مزید کہا کہ کھانے کے اوقات میں گیس ہر جگہ دستیاب ہے، تاہم ٹیل اینڈ والے صارفین کو کچھ مشکلات کا آتی ہیں، جن کے لیے ہم نے گیس سلنڈرز کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے جو کہ نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ ان میں 11.8 کلو گیس بھی پوری ہوتی ہے۔

سوئی گیس ملتان. وہاڑی. خانیوال. لیہ ڈہرہ غازی خان. مظفر گڑھ. تونسہ کے اضلاع میں سروس فراہم کر رہا ہے اور اتنے بڑے علاقے میں سروس مہیا کرتے وقت چند جگہوں پر شکایت بھی ہو جاتی ہے، جس کوفوری طور پر دور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تین لائنیں ڈال کر پریشر ٹھیک کر دیا گیا ہے، مظفر گڑھ میں بھی ایک نئی لائن ڈالی گئی ہے ، اس طرح ملتان میں 216 کلو میٹر نئی لائنیں بچھانے کی منظوری ملی تھی، جس میں سے 100کلومیٹر بچھا دی گئی ہے، باقی 30جون 2023 تک بچھا کر شہر میں پریشر کمی کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مزید 36 کلومیٹر لائن ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے یہ کام بھی جون 2023 تک مکمل ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آگر گیس ہیٹر اور گیزر بند کر دیئے جائیں تو گیس کی کمی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، اس طرح جو صارفین گیس کمپریسر استعمال کرتے ہیں وہ کم از کم اپنے ادر گرد کے 10گھروں کی گیس کھینچ لیتے ہیں اس کے تدارک کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ چھاپے مارتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپریسر کے استعمال سے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس کے استعمال سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ جس تیزی کے ساتھ گیس کھنچتی ہے کوئی لائن لیکج ہونے کے باعث حادثات ہوتے ہیں اس لیے شہری جان کو خطرے میں نہ ڈالیں ۔

شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بہت کم ریٹس کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ جنرل انڈسٹری کو آر ایل این جی کے ریٹس کے مطابق گیس کی دی جا رہی ہے۔

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے کے نئے کنویں کم نکل رہے ہیں، جبکہ گیس کا استعمال زیادہ ہے اس کے حکومت نے گھریلو گیس کے نئے کنکشز پر پابندی لگائی ہوئی ہے ، جبکہ نئی کالونیوں کو آر ایل این جی کے ریٹس پر گیس مہیا کرنے کی اجازت ہے، جو عام گھریلو صارفین سے سات سے آٹھ گنا مہنگی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں گیس سلینڈر کا سٹاک پانچ ہزار ہے، جبکہ اب تک ایک ہزار سلنڈر فری ہوم ڈلیوری سروس کے تحت مہیا کر رہے ہیں ۔گیس سلینڈر اوگرا ریٹ کے مطابق ہے، اس سے بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہو گا ۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس کے استمال بارے شہریوں کو اگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے کہ قدرتی گیس اللہ کی نعمت ہے، اس کا بے دردی سے استعمال نہ کریں بلا ضرورت چولہے اور ہیٹر دیگر اشیاء نہ جلائیں، اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور قدرتی گیس کو بچائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button