Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : گیلانی لا کالج کا مکمل انتظام وانصرام میاں بیوی کے حوالے
زکریا یونیورسٹی گیلانی کالج کی باگ ڈور اہلیہ کے بعد شوہر کے حوالے کردی گئی ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گیلانی لا کالج کی پرنسپل شپ ڈاکٹر سمزہ فاطمہ کو دی تھی ز جس کے بعد ان کے شوہر ڈاکٹر محمد بلال جو ایسوسی ایٹ پروفیسر گیلانی لا کالج ہیں کو بھی دو عہدوں پرتعینات کردیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر بلال کو ایل ایل ایم دو سالہ پروگرام کے کوارڈینٹر کے طور پر تعینات کردیا۔
ان کی تعیناتی 9 اگست 2023تک رہے گی، جس کےلئے 12ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔
جو گیلانی لا کالج کے سیلف فنانس پروگرام کے اکاؤنٹ لئے جائے گا۔