Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولمپکس 2023 : اتھلیکٹس کے مقابلے، طالبات کا پوائنٹس ٹیبل پر قبضہ

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس 2023ء کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، جس میں کھلاڑی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔
گیمز کے دوسرے روز 200 میٹر دوڑ میں سرکاری سکولوں کی گرلز کیٹیگری میں بہاول پور کی عائشہ ظفر نے فرسٹ، رحیم یار خان کی رابعہ شاکر نے سکینڈ اور مظفر گڑھ کی آمنہ نواز نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی، 200 میٹر دوڑ میں نجی سکولوں کی گرلز کیٹیگری میں بہاول پور کی حبیبہ نے فرسٹ، انزلنا نے سکینڈ اور نور فاطمہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

200 میٹر دوڑ میں ٹرانس جینڈر سکولوں کی کیٹیگری میں بہاول پور کی منی نے پہلی، ڈیرہ غازی خان کی لولی نے دوسری جب کہ ملتان کی نشاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

400 میٹر دوڑ کے لیے گرلز کیٹیگری میں بہاول پور کی انزلنا نے پہلی، فاطمہ نے دوسری اور میرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز کیٹیگری میں ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں لیہ کی سویرہ سجاد نے فرسٹ، راجن پور کی حاجرہ رحمٰن نے سکینڈ اور وہاڑی کی ثمینہ ناصر نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب امجد شعیب ترین، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق صدیقی، ایڈیشنل کمشنر (کوارڈی نیشن) بہاول پور جام آفتاب حسین اور سی ای او ایجوکیشن بہاول پور نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو میڈلز سے نوازا۔

مطیع اللہ خان ہاکی سٹیڈیم میں پہلا میچ بہاول پور نواب اور وہاڑی کھلاڑی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو بہاول پور کی ٹیم نے چھ گول سے جیت لیا، جب کہ وہاڑی کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن بہاول پور محمد اکرم مہمان خصوصی تھے، اس میچ میں روبینہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔

دوسرا میچ بہاول نگر برق رفتار اور مظفرگڑھ نڈر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بہاول نگر کی ٹیم نے ایک گول جیت لیا، اور مظفر گڑھ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

ڈپٹی ڈی ای او یزمان محمد اکرم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جب کہ بہاول نگر کی کھلاڑی سحر نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

تیسرا میج بہاول پور براق اور ملتان مشاق کی ٹیموں کے مابین تھا جو برابر رہا۔ کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، ڈی ای او مظفر گڑھ حبیب فاروق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جب کہ لاریب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

چوتھے میچ میں رحیم یارخان یاران کی ٹیم نے لودھراں کی ٹیم کا مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ تین گول سے جیت لیا، لودھراں جواں کی ٹیم ایک گول کر سکی۔ اس میچ میں علینہ پلیئر آف دی میچ رہیں جب کہ اس میچ کے موقع پر ڈی ای او سیکنڈری لودھراں مہمان خصوصی تھے۔

سکولمپکس 2023 ء کے سلسلے میں ہاکی کی مقابلوں کے پانچویں میچ میں بہاول پور نواب اور خانیوال ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں بہاول پور کی ٹیم نے 8 گول کر کے یک طرفہ مقابلے کے بعد خانیوال خطرناک کو ہرا دیا۔ خانیوال کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس میچ میں ڈی ای او سیکنڈری رحیم یارخان ملک محمد عامر مہمان خصوصی تھے۔بہاول پور نواب کی روبینہ نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

چھٹا میچ لیہ اور بہاول نگر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو لیہ کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری بہاول پور محمد فراز مہمان خصوصی تھے۔

اسی طرح سکولمپکس 2023 کے سلسلے میں والی بال کے میچ میں ڈیرہ غازی خان وائٹ کی ٹیم نے لیہ کو ہرا دیا۔ یہ میچ وومن سٹیڈیم بہاول پور میں کھیلا گیا۔

والی بال کے ایک اور میچ میں رحیم یارخاں اور بہاول نگر کا مقابلہ ہوا جس میں رحیم یارخاں گرلز نے کامیابی حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button