Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عالمی چیلنجز توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آج سے شروع ہوگی، جو دو دن جاری رہے گی۔

رواں برس کانفرنس کا عنوان’’عالمی چیلنجز توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں‘‘ میں رکھا گیا ہے، کانفرنس کی پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی، جبکہ فوکل پرسن چیئرپرسن ڈاکٹر ملکہ رانی ہیں۔

کانفرنس میں بیرون ملک سے ڈاکٹر طارق سجاد، ڈاکٹر زونیب علی، ڈاکٹر رابعہ خاتون، ڈاکٹر اوسوالڈو، ڈاکٹر جون برک ایچ اور ڈاکٹر صفیہ بارکزئی شرکت کریں گے جبکہ نو سائنسدان آن لائن شرکت کریں گے، اور ملک بھر سے 22 سے زائد ماہرین تعلیم اور فزکس کے ماہر شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button