Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : حلال گوشت پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، ادارہ علوم اسلامیہ اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر انعقاد دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے عالمی حلال غذائی صنعت گلوبل حلال فوڈ انڈسٹری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے، ان کے ساتھ سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اکرام الحق یاسین ٫ پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن٫ ڈاکٹر ضیاء الرحمان بھی شریکِ تھے

ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز نے کہا کہ کانفرنس کی سفارشات پر عمل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور جامعات کی ترقی کے لیے ایسے اجتماعات خاصے ناگزیر ہیں اور یہ سلسلہ اب تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ جنوبی پنجاب میں حلال فوڈ پر تحقیق کے لیے "ساؤتھ پنجاب سنٹر فار ریسرچ ان حلال فوڈ” کا بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سعید اختر نے اس موقع پر خوراک اور اس متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شعبہ فوڈ سائنس کی گزشتہ 10 سال میں جنوبی پنجاب کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی، ادارہ علوم اسلامیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کانفرنس میں شریک تمام اندرون ملک اور بیرون ملک سے تشریف لاتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسلامک ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے اپنی جامع گفتگو میں کہا کہ حلال صنعت اور حلال سائنس کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور شریعہ ایکسپرٹ مفتیان کرام کا مل کر کام کرنا بہت ضروری اور زیادہ مفید ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے صدارتی اور اختتامی خطبے میں جامعہ بہاءالدین زکریا کے ذمہ داران کو اور ان کے اس اقدام کو بہت سراہا کہ انہوں نے ایسی اہم ترین کانفرنس کا خوبصورت انتظام کیا، انہوں نے بالخصوص پاکستان کے لیے برآمدگی حلال صنعت میں خرگوش اور مچھلی) سے متعلق وسیع اور روشن امکانات پر نہایت پر مغز گفتگو کی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کانفرس کی سفارشات پیش کیں۔

کانفرنس کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی، تمام اساتذہ اور منتظمین کو اعزازی اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ بین الا قوامی اسپیکرز میں احسان اووت (ترکی)، ڈاکٹر شہیر اکرام بن حسن ( ملائشیا)، پروفیسر رانا ویرا (سعودیہ عریبہ) اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر ناصر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button